ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)شیخ رشیداحمدکووفاقی وزیرداخلہ بنائے جانے کے فیصلے کاخیرمقدم،معرو ف سیاسی وسماجی رہنماء ملک عمران آف وحدت کالو نی پنڈگوندل نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مخصوص سیاسی حالات کے پیش نظروزیرریلوے شیخ رشیداحمدکووفاقی وزیرداخلہ بنانے کافیصلہ کرکے انتہائی مدبرانہ سیاسی سوچ کااظہارکیاہے ،انہوں نے کہاکہ شیخ رشیداحمدایک تجربہ کاراورمنجھے ہوئے سیاستدان کے طورپرتسلیم کیئے جاتے ہیں،اپوزیشن جماعتوںکی طرف سے حکومتی معاملات میںبڑھتی ہوئی چھیڑخانیوںکاصحیح اورموثرعلاج کرنے کی خا طرشیخ رشیداحمدکووزارت داخلہ کاقلمدان سونپ کرایک مدبرانہ اورسیاسی فیصلہ کیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بات کرنے والے الیکشن کے مقررہ وقت کاانتظارکرنے سے گریزاں ہیں،او رجلسے جلوسوںکی سیاست اورہنگا مہ آرائی کرکے قبل ازوقت حکومت ختم کرنے کی شکستہ سوچ کواپنانے وا لے اپنے گریباں میںجھا نکنے کوتیارنہیں،وفاقی وز یرشیخ رشیداحمداپنے تاریخی تجربہ کے کامیاب ریکا رڈ کی روشنی میںوزارت دا خلہ کے ماہرافسران کا مشتر کہ اجلاس منعقدکرکے ملک کے اندرہنگامہ آرائی کی سیاست کرنے والوں کاموثرسدباب کرنے کیلئے جمہوری اصولوںکے تحت اقدامات اٹھائینگے۔