گوجرخان (نامہ نگار)عوامی مسلم لیگ گوجرخان کے مرزا شاہد محموداور ملک طارق محمود نے شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیرداخلہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو ملک کو درپیش اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ا ن کے وفاقی وزیرداخلہ بننے سے ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہوگی جس سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی اور ملک ترقی کرے گا ۔