کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سید منورحسن ایک درویش صفت آدمی تھے وہ کراچی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے نوکری یا کاروبار کی بجائے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اقامت دین میں لگادیا اور آخری دم تک وہ اسی پر قائم رہے۔ اپنی زیر نگرانی دینی کتب کے فروغ کے ادارہ معارف اسلامی کراچی اکیڈمی میں زندگی کے آخری سانس تک جڑے رہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول، درجات کو بلند فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے معروف مصنف،صحافی وکالم نگارعطامحمد تبسم سے بات چیت کے دوران کیا۔صحافتی علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اورعطامحمد تبسم نے اپنی تازہ تصنیف سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان "سید منورحسن کی یاداشتیں" پیش کی، ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سید منورحسن ایک درویش صفت آدمی تھے، محمد حسین محنتی
Dec 12, 2020