کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے سابق صدر سید سہیل عابدی کی تشکیل کردہ پانچ رکنی کمیٹی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرباالمقابل یوسف پلازہ مین سپرہائی وے پر کروناریلیف کیمپ لگایاگیا۔اس موقع پر دن بھر عوام الناس میں ادویات اور فری ماسک تقسیم کئے گئے۔کیمپ کمیٹی کے اراکین شیرافضل تنولی، حمید میمن، عائشہ عبید، عبید شاہ اور راشد خان نے کیمپ پر آنے والے معززمہمانوں کا استقبال کیااور عوام الناس میں کروناسے بچائو کے لئے آگاہی دیتے رہے ۔ڈائریکٹرٹیکسزاینڈسینیٹائزیشن DMC، ڈی ایس پی ارشدتنولی، ڈی ایس پی عادل نقوی، ایس ایچ اورضوان حسین، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد،SBCAپیپلزلیبر بیوروکے صدر اخترحسین،طاہر حسین، ANIکے رہنمااطہر محبوب، خالدنور،پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کی نائب صدرشاہدہ انوار،اظہر اجی، اشرف پی آئی اے،نثارعزیزآبادی، اصغرلال، اسلم سومرو،اسدشاہ،انورخان بلوچ، شہزادہء عالم، رفاقت اعوان ،مسعودعباسی، ظریف خان، گل خان، انوارخان،آصف گودھرا،طارق نعیم، مرزاشاہد بیگ،عدنان شیخ، دانش خانزادہ، صداقت اعوان، زاہد خان، شاہد الیاس، رضوان پگارا، فرحان شابو، انورشاہ، شمشاد وارثی، رائواشتیاق،عامرجعفری، جمیلہ پٹھان، نورین رفیق، شازیہ اعوان، فریحہ شاہد، نبیلہ،اقصیٰ اعوان سمیت بڑی تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔پی پی پی رہنماومیزبان سید سہیل عابدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروناوائرس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، موجودہ حالات میں کروناانتہائی خطرناک صورتحال اختیارکرتاجارہاہے، عوام ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے تحت یوسف پلازہ پرکورونا ریلیف کیمپ قائم
Dec 12, 2020