ملک میں خانہ جنگی ہے، فوج اقتدارسنبھالے،عوامی حلقے

Dec 12, 2020

خیرپور(نامہ نگار)خیرپور کے عوام نے کہاکہ سیاست کی آڑ میں انتقامی کاروائی اور عوامی جلوسوں میں غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حرکات جمہوریت کے نام پر دھبہ اورانسانیت کے لئے ناسور بنتی جارہی ہیں موجودہ سیاسی حالات ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں سیاسی لوگ اپنے مفادات کی خاطر عوام کو قربانی کا بکرا بنارہے ہیں اورکارکنان کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرکے انہیں فراموش کردیتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا نعرہ لگاکر ووٹر اپنے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے،شہریوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان جلسے میں جانے والے کارکنوں کو مختلف مقامات پرجلسے میں شرکت سے روک دیاگیاایسے میں کارکنان کی کوئی پرسان حال تک نہیں پوچھا گیا اب لاہور کی تیاری کی ہے ایسا لگتا ہے کہ اب انہیں لاہور جانے سے کوئی نہیں روکے گا بلکہ کارکنان خود ہی سردی اور کورونا کے خوف سے نہیں جاسکیں گے تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی طرح پی ٹی آئی بھی عوامی معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے اپنا ووٹ بنک ختم کرتی جارہی ہے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے سیاسی حکومت کا خاتمے کرکے ٹیک اوورکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوجی حکومت میں عام آدمی اپنے جائز بنیادی مسائل حل کرالیتا تھا جب کہ سیاسی جمہوری حکومت کے نام پر عوام کی فلاح بہبود کے بجائے قومی خزانے کولوٹ مار کاسلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں