ٹنڈوالہیار (نامہ نگار)مرید موری کے رہائشیوں کی جانب سے گائوں کا راستہ بند کرنے کیخلاف ٹنڈوالہیار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر عاشق حسین لوند ، راشد لوند، محمد جمن لوند ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے گائوں کا بااثر زمیندار اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر گائوں کا راستہ بند کردیا ہے جس سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جبکہ باثر وڈیرے نے چمبڑ تھا نے پر جھوٹا کیس داخل کردیا یے جس میں ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ پارٹی بنی ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گائوں کا قدیمی راستہ بحال کرکے جھوٹا کیس ختم کراکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔