پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوب صورت آواز میں گانا گاکر مداحوں کو حیران کردیا۔ عمران عباس نے اپنے پرستاروں کےلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بھارتی فلم کا گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انسٹا گرام پر عمران عباس نے گانا ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ گاتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔عمران عباس کے فین ان کی اس صلاحیت کو خوب سراہ رہے ہیں اور اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ان کے گانے کی اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔