اداکاروں اور گلوکاروں میںاپنا یوٹیوب چینل کھولنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق بہت سے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے ساتھیوں کودیکھتے ہوئے یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اب تک متعدد اپنا یوٹیوب چینل بنا کر سر گرمیاں شروع کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بعض فنکاریوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے بعداس سے اچھی خاصی آمدنی بھی حاصل کررہے ہیں ۔ یوٹیوب چینل کھولنے والے فنکاراور گلوکاردیگر پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔