سعودی سیاحتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جو مارچ 2021 کے اختتام تک جاری رہے گا۔سعودی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر سیاحت اور سیاحتی کمیشن کے چیئرمین احمدعقیم الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب میں 17 تاریخی و دیگر تفریحی مقامات ہیں جومقامی اور غیرملکی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہیں جبکہ ملک کے نجی شعبے میں دو سوسے زائد سیاحتی ایجنسیاں ہیں جو مملکت کے ان سیاحتی و تفریحی مقامات کے لیے پرکشش پیکیجز جاری کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیاحتی کمیشن کی طرف سے سردی آپ کے اطراف میں کے عنوان سے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت 300 سے زائد تفریحی پیکیجز متعارف کروائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 17 ایسے مقامات ہیں جو سیاحت کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتے ہیں جبکہ ان دنوں یہاں کے خوبصورت موسم سے لطف اندوزہونے کے لیے صحرائی تفریح بے مثال ہے۔
سسعودی عرب ، سیاحتی سیزن کا آغاز، 3 سو سے زائد تفریحی پیکیجز
Dec 12, 2020 | 14:48