ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کےلیے اردوسمیت 21 زبانوں کےمترجمین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ادارہ امورحرمین کے شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر انجینئرمشاری المسعودی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں خبطہ جمعہ سے 5 ہزار افراد براہ راست مستفیص ہوتے ہیں جبکہ حرمین کے پلیٹ فارم منار سے 20 ہزار سے زائد افراد مختلف زبانوں میں خطبہ سنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شعبہ ترجمہ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک شعبہ خطبات ودروس کے ترجمے کا ہے جبکہ دوسرا شعبہ فیلڈ ترجمے کےلیے مخصوص کرتے ہوئے مسجد الحرام میں اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو زائرین کے استفسارات کے جواب انکی زبان میں دیتے ہیں واضح رہے کہ حرمین میں ہونے والے خطبات کے ترجمے 5 بین الاقوامی زبانوں میں کیے جاتے ہیں جن میں اردو، انگلش ، فارسی ، فرانسیسی اور انڈونیشی شامل ہیں۔