کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کے لیے اوقات تبدیل کردیے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کے لیے آٹ ڈورڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی اور ٹیک اوےکے لیے رات ایک بجے تک ہوٹل اور ریسٹورینٹ کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات ایک بجے کے بعد صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی اور نئے نوٹیفکیشن کے اوقات پر عملدرآمد31 جنوری 2021 تک ہوگا۔