الحمرا فنون لطیفہ کے ہر شعبہ کی ترقی میں بے پناہ محنت کر رہا ہے: ثمن رائے

لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا کا 71برسوں کا سفر نہایت خوبصورت ہے جسے اس تقریب نے شاندار بنا دیا ہے جو الحمراکی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے،یہ ادارہ فنون لطیفہ کے ہر شعبہ کی ترقی میں بے پناہ محنت کر رہا ہے،گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوویڈ 19کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ریکارڈ پروگرامز کا انعقاد کروایا،جن میں آن لائن تکنیک کا استعمال کیا گیاجس سے ہماری پرفارمنس کی رسائی د±نیا کے کونے کونے تک ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت ہر شخص،معاشرہ کو اعلی بنیادیں فراہم کرتے ہیں،کسی بھی معاشرہ کی اقدار جتنی احسن ہونگی وہاں سماج اتنا ہی مثالی ہوگا،تمام افراد جو خوشی کے اس موقع پر ہمارے ساتھ شامل ہوئے 'کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔کیک کاٹنے کی تقریب میں چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی،سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور،ڈی سی لاہور مدثر ریاض،محمد علی بلوچ، کیپٹن عطا محمد و دیگر معززین شریک ہوئے اور الحمراکی ترقی و ترویج پر موجودہ انتظامیہ کی پالیسوں کو سراہا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا میرے اپنے گھر کی مانند ہے،اس ادارہ سے زندگی کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔نامور صوفی گلوکار سائیں ظہور نے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔پروگرام میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تمام اساتذہ و طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر الحمرائ ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگرافسران نے شرکت کی اور پروگرام کی رونق دوبالا کی.

ای پیپر دی نیشن