نومنتخب امریکی صدر نے کیتھرین تائی کو تجارتی نمائندہ نامزد کر دیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے تجارتی نمائندے کے عہدے کے لیے ایشیائی نژاد امریکی ماہر قانون محترمہ کیتھرین تائی کو نامزد کیا ہے، جنہیں چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر دسترس حاصل ہے۔ تائی امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر میں 2007 سے 2014 تک کام کر چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم میں دانشورانہ ملکیتی حقوق اور صنعتی شعبوں کو اعانت کی فراہمی سے متعلق چین کے تجارتی طور طریقوں کے حوالے سے تنازعات میں امریکہ کا مقدمہ پیش کرنے میں مدد کی تھی۔محترمہ تا ئی کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اور ان کے والدین کا تعلق تائیوان سے ہے انھوں نے کچھ عرصہ چین میں بھی کام کیا ہے جس کی وجہ سے مینڈرین زبان روانی سے بولتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن