گورنر نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021ء پر دستخط کر دئیے

Dec 12, 2021


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021ء پر دستخط کر دیئے، آرڈیننس پر دسخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ اداروں کو مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیار بلدیاتی ادارے وزیراعظم کا خواب ہے جو پورا ہو رہا ہے۔ عوام اپنے میئرز کا انتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرز کو اداروں کی سربراہی نئے نظام کے تحت منتقل کر دی ہے۔

مزیدخبریں