1122ایپ کا افتتاح ایک لاکھ ملازمتیں دینگے کوئی شہر ترقی سے محروم نہیںرہیگا:عثمان بزدار


لاہور+ میانوالی (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) بزدار حکومت نے ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار فراہمی کے لئے ایک اور بڑا اقدام کیا۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی۔ پنجاب کے شہریوں کوان کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی۔ پنجاب جنوبی ایشیا کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے۔ موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا۔ سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی۔عثمان بزدار کی ہدایت پر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، لاہور کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، لاہور کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کے منصوبے پر 4 ارب 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ راولپنڈی میں کالج آف ڈینسٹری کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر 24 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔راولپنڈی میں کالج آف ڈینسٹری کے منصوبے کو اے ڈی پی 2021-22 میں شامل کر لیا گیا ہے۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں ڈینٹل کالج کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے پر 24 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدارنے کہا ہے کہ میانوالی وزیراعظم عمران خان کا بھی گھر ہے اور میرا بھی۔ میانوالی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ میانوالی کے لوگوں نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ترقی کے اہداف حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پسماندہ علاقوں کیلئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ ہماری حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے حجم میں 85ارب روپے کا غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔ اگر پی ایس ڈی پی کو شامل کیا جائے تو پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 740 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ بہت جلد پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی۔ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے کام شروع ہو چکا ہے۔ ہم نے 3 برس میں فلاح عامہ کے جو کام کئے ہیں ماضی کی حکومتیں 70 برس میں نہیں کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے خیبر پی کے کے علاقے ٹانک میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے اور فیصل آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں گھر کو آگ لگانے اور خواتین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار نے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...