کراچی (نیوزرپورٹر) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میرا میڈیا ٹرائل تو ہمیشہ ہوتا رہتا ہے اورہم ہمیشہ سے کورٹ میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کومیرے گھر گھسنے اور میری فیملی کو تنگ کا بہت شوق ہے۔اگر میرے جیل میں رہنے سے ملک معیشت بہتر ہوتی ملک بہتر ہوتا ہے تو ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دوستوں مشکور ہوں۔مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا۔میں کوئی ڈاکو نہیں ہوں کے آپ میرے گھر میں گھسیں۔