فضائی آلودگی، دنیا بھر میںلاہور پہلے نمبر کولکتہ   دوسرے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر


لاہور(صباح نیوز)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبرپررہا  ۔ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے اہم شہروں کی درجہ بندی کی فہرست میں لاہور 236 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے اوپر رہا۔اس فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ 226 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر  ہے۔

ای پیپر دی نیشن