لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سالوں میں صرف تختیوں پر تختی لگانا سیکھا ہے۔عثمان بزدار بھی اپنے لیڈر کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومت غریب دشمن بن چکی ہے۔مہنگائی،بیروزگاری اور غربت عمران خان کے قوم کو تین تحفے ہیں۔آصف زرداری نے پاکستان کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے تحفے دیے ۔میاں نوازشریف کے پہلے دو سال دھرنے کی نظر ہو گئے جبکہ دو سالوں میں صرف انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا۔آج پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کافی حد تک ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت آصف زرداری کے کسی منصوبے پر تختی نہیں لگائی اور نہ ہی پیپلزپارٹی آج تک اسکا دعوی کرسکی ہے۔عمران خان ساڑھے تین سال سے مشن پر گامزن ہیں۔عمران خان ہر تین ماہ بعد قوم کو نیا دلاسہ دیتے ہیں کہ اگلے تین سے چار ماہ میں مہنگائی ختم ہو جائے گی لیکن ملک میں مہنگائی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔جب ملک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہوگا تو مہنگائی کا کنٹرول ہونا نامکمل ہے۔