لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف شعبہ خواتین لاہور کی صدر شبنم جہانگیر نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے، سندھ میں زرداری مافیا
نے اندھیرنگیر ی مچا رکھی ہے، 14 سالوں سے پیپلزپارٹی سندھ پر برسراقتدار ہے جس نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں کراچی کی عوام کی خدمت کررہی ہے۔، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ اقتدار میں آکر کراچی اور سندھ کی عوام کو دھوکہ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے گرین بس منصوبے کا افتتاح کر کے کراچی کی عوام کو بہتری سفری سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے، نوازشریف اور زرداری ٹولہ ملکر بھی کراچی کی عوام کے دل نہیں جیت سکتاکیونکہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کی عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا، اسی لئے انہیں ہر الیکشن میں کراچی کی عوام نے بْری طرح مستردکیا ہے۔