لاہور (سپورٹس ڈیسک )ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 20 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے1 وکٹ پر حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 147 رنز بناسکی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر آئوٹ ہوئی، انگلش ٹیم نے 278 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 297 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔جوز بٹلر اور اولی پوپ بالترتیب 39 اور 35 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں کپتان جو روٹ 89 اور ڈیوڈ ملان 82 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں کپتان پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ جبکہ دوسری اننگز میں نیتھن لیون 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے ایلس کیری نے 9 رنز بنائے۔
ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلا ٹیسٹ9وکٹوں سے ہرا دیا
Dec 12, 2021