کرکٹ آسٹریلیا کاوفد پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، ٹیم کو میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیموں کو دی جانیوالی سکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی، آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم میں ڈریو بریڈن، بین اولیور اور بیلے سٹورٹ شامل ہیں۔آسٹریلوی وفد کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز بھی دیکھے گا۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد راولپنڈی سے لاہور پہنچا۔ سکیورٹی وفد نے نے قذافی سٹیڈیم کادورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے آسٹریلیوی وفد کو سٹیڈیم کا دورہ کرایا اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔پی سی بی کے شعبہ سکیورٹی اور ویجلینس نے وفد کو بریفنگ دی، وفد نے گراونڈز اور پویلین کا جائزہ لیا اور تصاویر بنائیں۔اس سے قبل سکیورٹی وفد نے راولپنڈی اور کراچی کے سٹیڈیم میں بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن