سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کتاب میلہ کل سے شروع ہوگا

لاہور (سپیشل رپورٹر) بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ یہ میلہ کل سے 15 دسمبر تین دن بمقام اے جی آفس جاری رہیگا۔ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جو ملک بھر میں وفاقی ملازمین اور ان کے زیرکفالت افراد کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب‘ تاریخ‘ فلسفہ‘ سائنس‘ سیاست‘ نفسیات‘ شاعری‘ مزاح‘ آپ بیتیاں‘ سوانح‘ سفر نامہ‘ صحت‘ تعلیم‘ تہذیب‘ ثقافت‘ فن اور تحقیق پر مبنی کتب ہوں گی) اس کے علاوہ تصویروں کی نمائش‘ میوزیکل پروگرام اور فوڈ سٹالز بھی اس کتاب میلے میں شامل ہوں گے۔ اس کتاب میلے میں لاہور کے معروف پبلشنرز شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...