لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، و انتظامیہ مرغزار سوسائٹی لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ افتتاح باب ختم نبوت ٹینکی والی پارک مرغزار سوسائٹی میں شیخ الحدیث مولانا محب النبی اور صدر مرغزار سوسائٹی چوہدری محمدشہزاد چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، معروف دانشور اوریا مقبول جان، معروف اینکر جسٹس ریٹائرڈ نذیراحمد غازی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، سیکرٹری جنرل مجلس لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا شیراحمد، مولانا محمدقاسم، مولانا عبدالشکوریوسف، حاجی محمدشفیق سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیہے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ء شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے،قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ۔نذیرغازی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے۔مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنیوالے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔ میاں مقصوداحمد نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ یورپی ممالک کا تربیت یافتہ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے، قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ قادیانیت کا وجود ننگ انسانیت و ملت اسلامیہ کیلئے ناسور اور اسلام وایمان کیلئے زہر قاتل ہے، مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ شہداء ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے۔مولانا محبوب الحسن طاہرنے کہا کہ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے۔