شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ملکی نظام کو مربوط بنانے اور اداروں کو کرپشن و رشوت ستانی کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر جاری حکومتی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس کی بدولت ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی نصیب ہورہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے منفی ہتھکنڈوں سے حکومت خوفزدہ نہیں وزیر اعظم عمران خان قو م کے حقیقی مسیحا ثابت ہوئے ہیں جنہیں پاکستانی قوم کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت عوام کوہر شعبہ میں ریلیف حاصل ہو رہا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت اور انعام ہے جسے ترقی یافتہ و ناقابل تسخیر بنانے کی خاطر جاری حکومتی جدوجہد کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے منفی ہتھکنڈوں سے حکومت خوفزدہ نہیں :ملک اقبال
Dec 12, 2021