انقرہ(آئی این پی) ترکی نے اپنا نیا سیٹلائٹ فائیو بی 19 دسمبر کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک وزیر ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر عادل قارا اولو نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کو فرانسیسی راکٹ فالکن 9 کی مدد سے خلا میں بھیجا جائیگا۔