چند روز میں حج کا طریقہ کار واضح کر دینگے: قائم مقام سعودی وزیر اطلاعات

مکہ مکرمہ(ممتازاحمدبڈانی) سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا کہ وزرائے صحت و حج کرونا وائرس کے پھیلائو کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران اس سال حج کا طریقہ کار واضح کرینگے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس میں مسلسل تبدیلی ،اس کے پھیلائو اور بہت سے ممالک میں کرونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے اس سال حج کا طریقہ کار واضح نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں تاہم سب سے اہم کرونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی کمی ہے۔ ماجد القصبی نے کہا کہ سعودی عرب کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...