افغان ائیرفورس عوام اور ملک کی خدمت کیلئے پر عزم ہے‘سربراہ فضائیہ 

کابل (نیٹ نیوز) نئے افغان آرمی چیف ملا امان الدین منصور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ملا امان الدین منصور شمالی افغانستان میں طالبان کے اہم کمانڈر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے امریکا کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ تعارفی تقریب سے خطاب میں افغان فضائیہ کے سربراہ نے کہا افغان ائیرفورس عوام اور ملک کی خدمت کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے فضائیہ چھوڑ کر جانے والے اہلکاروں سے اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنے کی اپیل بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن