لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی سطح پر کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید ہوں گے۔ کمیٹی میں ہر ضلع کا متعلقہ وزیر، ایم پی اے اور ایم این اے شامل ہوگا۔ تنظیمی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج، جوڑ توڑ اور مضبوط شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لئے بھی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جا چکی ہے۔ دونون کمیٹیوں کی رپورٹس اور سفارشات کو سامنے رکھ کر بلدیاتی امیدواروں کے لئے فیصلے کیے جائیں گے۔
مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی قائم کر دی
Dec 12, 2021