رحیم یارخان،کوٹ ادو،بورے والا، خیرپور سادات ،کرم پور،کچاکھوہ ،،کوٹ اسلام(کرائم رپورٹر ،نامہ نگار،خبر نگار،نمائندہ نوا ئے و قت) انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران نے مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2064 لیٹرجعلی لیکوئڈ اورسینکڑوں بوری کھاد برآمد کرتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانہ کیا۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سپیشل برانچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرایگریکلچرضمیرجعفرکونشاندہی کی کہ اقبال آباد روڈ پر واقع سپرے سینٹرپر بھاری مقدار میں جعلی لیکوئڈکھاد موجود ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایگریکلچرل نے چھاپہ مارکر2064لیٹر جعلی لیکوئڈ کھاد برآمدکرکے سپرے سینٹرمالکان کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے ماچھیوال وہاڑی شہر میں کھاد کی دکانوں پر چھاپے مارے جہاںاپنی موجودگی میں غلہ منڈی میں کسانوں میں سرکاری ریٹ پر کھاد تقسیم کروائی۔کوٹ ادو سے خبر نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ عبدالشکور اینڈکومہنگی کھاد فروخت کرنے پر30ہزار،دائرہ دین پناہ میں ملک ٹریدرز کو 25ہزار،میر پور بھاگل پر 2بھائیوں یوسف اوراسلم پر 10/10ہزار جبکہ اشرف اینڈ کو سنانواں کو10ہزار جرمانہ کیا۔بورے والا سے نامہ نگار کے مطابق یوریا کھاد کی بوری بلیک میں 2200 سے 2400 میں فروخت ھونے لگی سرکاری نرخوں پر کھاد نہ ملنے کے خلاف کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کھاد سے بھرا ٹرالر روک کر لاہور ملتان روڈ مکمل بلاک کر دیا۔خیرپورسادات سے نمائندہ نوا ئے و قت کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا اعجاز نے گوداموں پر چھاپہ مار کر سینکڑوں بوریاں برآمد کیں اور گورنمنٹ کنٹرول ریٹ کے مطابق کسانوں میں تقسیم کرائیں ۔کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق مقررہ ریٹس پر کاشتکاروں کو کھاد کی دستیابی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ کاشت کار ان نے کہاکہ انتظامیہ اور زراعت کے افسران کھادکی دوکانوں پر مقررہ ریٹس پر کھادکی دستیابی کے پینا فلیکس لگوا دئے ہیں۔مگر کھاد نہ مل رہی ہے،کچاکھوہ سے نامہ نگار کے مطابق اس وقت گندم کے لے یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے جبکہ 4روز پہلے ڈی سی خانیوال کی ہدایت پر جن لوگوں کے پاس کسان کارڈ تھا صرف 900گٹو یوریا کھاد سیل کیا گیا جو کہ ناکافی ہے،،کوٹ اسلام سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ اسلام،حویلی پل،پل باگڑ،کنڈسرگانہ،قتالپور،چودہ پل،پچیس پل،گھگھ بار،درکھانہ و نواح میں یوریا کھاد نایاب ہوکر رہ گئی ہے کسانوں نے حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سپر سنٹر،گوداموں پر چھاپے،2064جعلی لیکوئڈ سیکنڑوں بوری کھاد برآمد،کنٹرول ریٹ پر تقسیم
Dec 12, 2021