لانس نائیک محمد واجد سیال سیاچن میں شہید‘ اعزاز کیساتھ سپردخاک 

بستی اللہ بخش(نمائندہ نوائے وقت) لانس نائیک محمد واجد سیال سیاچن میں وطن کی حفاظت کرتے دوران ڈیوٹی شہید۔فوجی دستے کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک گارڈآف آنر  پیش کیا گیا۔تفصیل کے مطابق میرہزار خان کی نواحی بستی سیال  کا رہائشی محمد واجد سیال پاکستان آرمی میں  لانس نائیک کے عہدے پر تھا اور گیون سیکٹر سیاچن گلیشیئر میں 20 ہزار فٹ کی بلندی  پر وطن کی سرحد کی حفاظت کیلئے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا۔کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر بزریعہ ہیلی کاپٹر سکردو لایا گیا۔لیکن جانبر نہ ہو سکا۔اور جام شہادت نوش کر گیا۔ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں بستی سیال میرہزار خان پورے فوجی اعزاز واکرام کے ساتھ لایا گیا۔جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس کے بعد جب جسد خاکی قبرستان لایا گیا تو اسے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔صدر پاکستان عارف علوی۔اور آرمی آفیسرز۔ اور یونٹ کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے اور آخر میں شہید کے والد کو شہید کی ٹوپی اور بیجز پیش کیے گیے تو فضا پاکستان ڑندہ باد اور پاک آرمی ز دہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ای پیپر دی نیشن