لاہور(وقائع نگار)صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکاریوں کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف کی چھاپہ مارکارروایئوں کے دوران مختلف علاقوں سے معصوم جنگلی پرندگان تیتر، چڑیوں اورمینائوںکے شکاراور ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث نو شکاری گرفتارکر لئے اور جرمانے بھی کئے گئے۔ ضلعی ریڈ سکواڈسرگودھا کے ہمراہ وائلڈلائف سٹاف خوشاب نے دوران گشت ایک کامیاب کارروائی کے نتیجے میں علاقہ جبی ڈھوکڑی تحصیل خوشاب سے تیتر کے شکار کے ملوث چار افراد گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی رْوسے چالان مرتب کیاملزمان کی طرف سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ 80ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کرلیا۔
غیر قانونی شکارکرنیوالے قانون کی گرفت میں،9 گرفتار، جرمانے
Dec 12, 2021