صوبائی وزیر اوقاف کی پیر ارشاد حسین کے 24ویں عرس میں شرکت 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اوقاف پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے24ویں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اوقاف کی ملک کے طول و عرض سے مزار اقدس آنے والے زائرین سے خصوصی ملاقات بھی کی۔قراء حضرات اور نعت خواں حضرات نے اپنی مسحور کن آوازوں سے محفل کے شرکاء کے دل جیت لئے۔وزیر اوقاف پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے کہا کہ صوفیاء کرام نے رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا۔صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن