منشیات برآمدگی کیس‘ پراسیکیوٹر کی رخصت‘ رانا ثناء پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے 15 کلو منشیات برآمدگی کیس کی  سماعت 22 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر رخصت پر ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوئے اور رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ سمیت پانچ ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا عوام ہمارے ساتھ مل کر نااہل ٹولے کو باہر نکالے۔
رانا ثناء

ای پیپر دی نیشن