گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ متعدد علاقوںمیں صارفین کا احتجاج 

Dec 12, 2021

لاہور (وقائع نگار) لاہور میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو گیا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں مہنگائی کے اس دور میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے مہنگی ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال کر کے گزر بسر کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سمن آباد اقبال ٹائون وحدت روڈ بھاٹی گیٹ شاہدرہ رنگ محل مصری شاہ سمیت متعدد علاقوں میں اہل علاقہ نے گیس بندش کے خلاف احتجاج کیا اور سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے مطابق انہیں ہر قسم کا ریلیف دینے کے لئے ممکن کوشش کی جارہی ہے کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔
لوڈشیڈنگ

مزیدخبریں