پشاور(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
ے این پی رہنما سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کیساتھ ہے، غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔
غضنفر بلور
الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر پی ٹی آئی میں شامل
Dec 12, 2021