میرپور (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ا ٓزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیوکے خاتمے کے لئے پانچ روزہ جاری مہم کا افتتاح کیا انھوں نے اس سلسلہ میں پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے ۔ ضلع میرپور میں 13دسمبرتا17 دسمبر 2021پانچ روزہ قومی انسدادپولیو مہم شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کی قطرے پلا ئے جائیں گے ۔پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سی ڈی سی، ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹرظہیر اقبال، ایڈیشنل پرنسپل ڈاکٹر فاطمہ یعقوب ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ماریا ذوالفقار، ڈاکٹر فاریہ جاوید ،سینئر میڈیکل آفیسر سردار وقاص احمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ عبدالوحید ڈی ایس وی این آئی ڈی فوکل پرسن ضلع میرپور نعمان شہزاد TTSP غلام ربانی سٹور کیپرعبدالباسط جونیئر ٹیکنیشن ایریا سپروائزرز کے علاوہ معززین شہر عوامی نمائندگان کے علاوہ محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین نے ضلع میرپور میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپو رکی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کر نا نا صرف حکومت محکمہ صحت عامہ ہر فرد شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹا من کے قطرے پلانے کیلئے ضلع میرپور کو اٹھائیس زونز میں تقسیم کر کے تربیت یافتہ سپروازئرز مقرر کئے گئے ہیں انہوں نے عوام الناس سرکاری و نجی سکولز کیانتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے ضرورپلوائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے کہاکہ میرپور کے داخلی و خارجی راستوں اورشہری و دیہی علاقوں میںپولیو ٹیمز انتھک محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم کامیاب رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک آزادکشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیںہواعوام الناس کے تعاون کے بغیر پولیو کامکمل خاتمہ نہیں کیاجا سکتا اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھر پور اور مکمل تعاون کرناہوگا