سیف سٹی پروگرام کے قائم ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئی، ایس ایس پی مظفرآباد

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )  ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی آئی جی پی کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قانون کی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے پولیس شہریوں کے تعاون سے مظفرآباد سے جرائم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ سیف سٹی پروگرام کے قائم ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے ۔ کرائم کی روک تھام کے لئے رات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  سینئر برطانوی و پاکستانی صحافی  صدر مظفرآباد پریس کلب وسیم خان پروانہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وسیم خان پروانہ نے شہریوں کے مسائل کے حوالہ سے ایس ایس پی مظفرآباد کو آگاہ کیا ۔ جن میں ٹریفک کی بدنظمی شہر کے اندر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری وغیرہ شامل تھی ۔ ایس ایس پی  مظفرآباد نے کہا کہ پولیس اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ جس میں پولیس نفری میں اضافہ شہر کی گشت بڑھانے سمیت تمام وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ جن سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں ۔تاکہ شہری پرسکون رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر دم لیں گے ۔ کسی بھی منشیات فروش گروہ کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر چلے اب وقت کا تقاضا ہے کہ شہری بھی  پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہوئے جہاں بھی خرابی دیکھیں فوری نشاندہی کریں اس موقع پر مظفرآباد پریس کلب کے سیکرٹری مالیات حاجی محمد لطیف اعوان  سیکٹری اطلاعات مرزا سجاد مغل بھی ہمراہ تھے #

ای پیپر دی نیشن