مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )چئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان کا محکمہ جنگلات کے زیر انتظام چھتر پارک مظفرآباد کا معائنہ۔ پندرہ کروڑ کی لاگت والا یہ منصوبہ دو سال پہلے مکمل ہوا لیکن عوام کی سہولت کے لیے ابھی تک کیوں نہیں کھولا گیا۔ چئیرمین معائنہ کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی جلد از جلد اسے عوام کے لیے کھولا جائے۔ ناظم جنگلات اور دیگر زمہ داران نے پراجیکٹ سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی۔ راجہ منصور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کررہی ہے اور اگر عوام کی فلاح و بہبو کیلے جاری ہونے والے اقدامات کو کوئی ادارہ یا شخص نظرانداز کریگا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سخت ترین کاروائی کی جائیگی ڈائریکٹر معائنہ و عمدرآمد کمیشن سردار مقصود بھی ہمراہ تھے۔