گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم، سی پی او کیپٹن( ر) حماد عابدنے تھانہ کوتوالی کا دورہ کیااور تھانہ کے ریکارڈ ،فرنٹ ڈیسک کا معائنہ اور درخواست دہندگان سے بذریعہ ٹیلی فون فیڈ بیک لیا۔سی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کو اپنی نگرانی میں بروقت تکمیل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر،ناقص تفتیش اور عوام کے ساتھ نا انصافی کسی صورت براداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایس ڈی پی ا و سرکل کوتوالی ہاشم گجر، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر ارشد چیمہ اور دیگر پولیس افسر موجودتھے۔