وہاڑی(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر میاں نظام گروپ،فریڈم لائرز فورم اور یونائیٹڈ لائرز فورم نے فرینڈز لائرز فورم کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا یو ایل ایف کی سرپرستی مہر لیاقت سنپال نے کی میاں نظام گروپ کی طرف سے میاں طاہر فاروق کشمیری ‘شمس الدین جوئیہ ‘ رضوان سعید ‘ میاں فہیم قریشی اور دیگر اراکین بھی شامل تھے فرینڈز اتحاد گروپ کی طرف سے چیئرمین چوہدری محمد سردار ‘ خضرحیات تارڑ ‘ شکیلاحمد تارڑ،بابر دوگل،چوہدری احمد رضا ا،محمد حسین بھٹی سینئر اور دیگر شامل تھے سن رائز گروپ کی نمائندگی ہمایوں علی خان اور علی جٹ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ فریڈم لائرز فورم میں راؤ شمشاد علی ‘ راؤ تصور علی ‘راؤ سلیم قربان ،راؤ ذیشان نوازو دیگر نے شرکت کی۔