ملتان (خبر نگار خصوصی ) میونسپل کارپوریشن ملتان کے میئر چوہدری نوید الحق آرائیں نے کمپیوٹر پروگرامر سید خالد محمود گیلانی کو سپرنٹنڈنٹ پلاننگ کے عہدے کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ پہلے سے تعینات سپرنٹنڈنٹ محمد الطاف کو اپنے پرانے عہدے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔