حق دو گوادر تحریک حقوق غصب کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار : دردانہ صدیقی

Dec 12, 2021

ملتان (لیڈی رپورٹر ) حق دو گوادر تحریک وقت کی آواز ہے، ہر پاکستانی بلوچستان سے مکمل یکجہتی کرتا ہے، ہر بلوچ کا بلا تفریق تحریک کا حصہ بن جانا جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ تحریک مظلوموں کے حقوق غصب کرنے والوں کیلئے نوشتۂ دیوار ہے۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے کہا ہے کہ یہ تحریک نہ صرف گوادر بلکہ تمام اہلِ بلوچستان کے حقوق کیلئے سنگِ میل کی حیثیت اختیار کر رہی ہے، پورا پاکستان اپنے بلوچ بھائیوںاور بہنوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ اہل بلوچستان کی پریشانیاں اور مسائل دور ہوں، انہیں اپنے وہ جائز حقوق حاصل ہوں۔

مزیدخبریں