شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں، تحریک انصا ف حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک میں تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے اپنے ادوار اقتدار میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی اور نہ ہی کرپٹ اپوزیشن قیادت پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک و قوم کی خدمت کرتادیکھ سکتی ہے، اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
عمران خان کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے : افتخار کھارا ڈوگر
Dec 12, 2021