بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک ا نصا ف کے رہنمارانا شاہ زیب نے کہاہے کہ(ن) لیگ او ر پی پی نے ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ کھایا، غیر متحدہ اپوزیشن عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑک رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ عوام وقت آنے پر قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والی اپوزیشن کا کڑامحاسبہ کریں گے۔ اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے۔ وزیراعظم عمران خان کے مضبوط بیانیے نے اپوزیشن کو تنہائی کا شکار کردیا۔