مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے: شہزاد علی 

Dec 12, 2021

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)ملی مسلم لیگ کے صدر وکشمیرکمیٹی کے چیئرمین چودھری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملہ میں پوری دنیاکویک زبان ہوکرپیغام دیناوقت کااہم ترین تقاضاتھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانے کیلئے کشمیر ی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرتے رہیں گے ہم کشمیری مسلمان بھائیوں کو قائد اعظم ؒ کے خواب کے مطابق دنیا میں آزاد اور باوقار دیکھنا چاہتے ہیں بھارتی سفاک فوج نہتے کشمیریوں کو کچل رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر راناشکیل اسلم،مرزا امجد بیگ، شاہدشہزاد ورک سمیت دیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی قراردادیں اپنی جگہ مستحسن ہیں مگر مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کیلئے مسلم امہ کو یک زبان ہونا ہوگا اور اس کاز کیلئے پاکستان کو ہی آگے بڑھ کر مسلم ممالک کا بلاک مرتب کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں