نیویارک (آئی این پی)افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد مسلسل معاشی بگاڑ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا کہ افغانستان میں معاشی تباہی سب کے سامنے ہو رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ "فری فال" کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے ڈونر ممالک سے کہا کہ افغانستان معاہدے کے تحت امداد کی فراہمی کے ساتھ ہنگامی انسانی امداد کی بھی ضرورت ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں مارٹن گریفیتھس نے کہا کہ آج کے بین الاقوامی پیغام کا مفہوم معاشی تباہی کے انسانی نتائج کے بارے میں ایک ویک اپ کال ہے اور "فری فال" کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ افغانستان میں مزید اموات کا خدشتہ ہے۔