کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات لوٹا دیئے۔ مسافرترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول سے کراچی پہنچا تھا اور مسافرکاایمیگریشن کے دوران چھوٹا دستی بیگ گرگیا تھا۔ ڈیوٹی پرموجود ڈی ایف اومائیکل راؤنڈ پر تھے کہ انھیں بیگ پڑاہواملا ، بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں2500امریکی ڈالر اور سفری دستاویزتھیں۔ مسافرکو سی سی ٹی وی اوراس کے ٹکٹ ٹیگ کی مددسے تلاش کیاگیا ، جس کے بعد ایئرپورٹ منیجرعمران خان نے مسافرکاکھویا ہواسامان حوالے کردیا۔ مسافر نے سول ایوی ایشن اورڈی ایف اوکی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔
لوٹادی
سول ایوی ایشن عملے نے مسافر کو کھوئی ہوئی رقم لوٹادی
Dec 12, 2021