کراچی(کامرس رپورٹر) گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان میں 1۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، 2۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 3۔پاکستان سپر لیگ، 4۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، 5۔ٹی 20 ورلڈ کپ، 6۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے، 7۔بھارت بمقابلہ انگلینڈ ، 8۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، 9۔پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ، 10۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا شامل ہیں۔ گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحا نہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے،سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔1۔شعیب ملک، 2۔آصف علی، 3۔فخر زمان، 4۔شاہین آفریدی، 5۔حسن علی، 6۔محمد رضوان ، 7۔شاداب خان، 8۔عابد علی، 9۔دانش عزیز ، 10۔حارث رؤف شامل ہیں۔
گوگل