اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیے اور ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں، عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھے،دوران سماعت ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلائ کے دلائل اور تحریری جواب بھی جمع کرائے گئے،دلائل مکمل ہونے پرتینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان پر لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔
فیصلہ محفوظ
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس:سزاکیخلاف اپیلوں پر دلائل مکمل‘فیصلہ محفوظ
Dec 12, 2021