انڈونیشیا میں ماونٹ سیمیرو کا  آتش فشاں  پھٹنے سیہلاکتوں کی تعداد45 ہو گئی

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں ریسکیو اہلکاروں نے مشرقی جاوا صوبے کے لوماجانگ ضلع کے کیمپونگ رینتنگ کے چھوٹے گائوں سے ماونٹ سیمیرو کے  آتش فشاں کے پھٹنے سے مرنے والیمزید دو افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر   45 ہو گئی ہے۔ماونٹ سیمیرو آتش فشاں کے گرم بادلوں کے اثرات کے خلاف ہنگامی ردعمل کی پوسٹ کے سربراہ،اروان سوبیکتی نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ نو افراد اب بھی مبینہ طور پر لاپتہ ہیں، 19 شدید زخمی جبکہ  19 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ماونٹ سیمیرو کے گرم بادلوں کے اثرات کے لیے ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس کے لیے کام کرنے والی ٹاسک فورس کے اعداد و شمار کے مطابق، آتش فشاں کے پھٹنے سے6 ہزار573  افراد بے گھر ہوئے ہیں ، 2 ہزار 970 مکانات متاثر اور ایک پل سمیت 33 عوامی سہولیات تباہ ہوئیں، یہ پل لوماجانگ اور ملنگ کے اضلاع کو ملاتا ہے۔
انڈونیشیا 

ای پیپر دی نیشن